سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس کل سے شروع ہوگا

    سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس کل سے شروع ہوگا

  

 اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس (کل)جمعرات  سے شروع ہوگا۔اجلاس کے پہلے 2روز مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے پاکستان کی حکمت عملی پر بحث ہوگی۔ اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ اہم قومی وبین الاقوامی امور اور عوامی نوعیت کے اہم مسائل کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت سینیٹ کا اجلاس 29 اگست2019بروزجمعرات شام پانچ بجے طلب کر  رکھا ہے۔اجلاس کے پہلے دو روز 29 اور 30 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے پاکستان کی حکمت عملی پر بحث ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ کشمیر کے مسلے کو بین الاقوامی سطحی پر اجاگر کرنے کے لئے پارلیمانی ڈپلومیسی کو موثر طور پر بروئے کار لانے کی حکمت عملی پر بھی تجاویز دی جائیں گی۔ اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ اہم قومی وبین الاقوامی امور اور عوامی نوعیت کے اہم مسائل کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی ایوان بالا کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ (رڈ)

سینیٹ

مزید :

صفحہ آخر -