مصری شاہ،شہری کاانسداد پولیو ٹیم پر حملہ،تشدد کا نشانہ بنایا

  مصری شاہ،شہری کاانسداد پولیو ٹیم پر حملہ،تشدد کا نشانہ بنایا

  

لاہور (کرائم رپورٹر)مصری شاہ کے علاقہ میں شہری نے پولیو ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق تشدد کا واقعہ مصری شاہ کے علاقہ شجاع کالونی میں پیش آیا۔پولیو ٹیم نمبر 17 یوسی 18 میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے گئی۔جہاں شہری احسن گجر نے پولیو قطرے پلانے پر پیٹرول آفیسر فضا بتول کیساتھ گالی گلوچ کی اور انہیں تھپڑ مارے۔ٹیم کے ساتھ موجود پلیو ورکر فضل شریف لیڈی اہلکار کو بچانے آیا تو اس پر بھی حملہ کیا گیا،محمکہ ہیلتھ کے انسپکٹر عمر حیات نے ٹیم پر حملہ کی درخواست تھانہ مصری شاہ میں جمع کروا دی۔پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیو ٹیم

مزید :

صفحہ اول -