مذاکرات آخری مراحل میں،غیرملکی افواج کو محفوظ راستہ دیا جائے گا، ترجمان افغان طالبان

  مذاکرات آخری مراحل میں،غیرملکی افواج کو محفوظ راستہ دیا جائے گا، ترجمان ...

  

دوحا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور افغان طالبان کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دوحا میں امریکا کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں ہیں اور ممکنہ معاہدے کی تیاری کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ اتفاق رائے کے بعد عبوری مدت پر اتفاق کیلئے بین الافغان سطح پر مذاکرات کیے جائیں گے جس کی کامیابی کیلئے طالبان نے کوئی شرط عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان نے امریکا کو افغان سرزمین کو کسی کے خلاف حملے میں استعمال نہ کرنے کی ضمانت دی ہے، غیرملکی افواج کی واپسی کیلئے محفوظ راہداریاں فراہم کی جائیں گی۔

ترجمان افغان طالبان

مزید :

صفحہ اول -