کرتارپور راہداری،تکنیکی ماہرین کی چوتھی میٹنگ 30اگست کو ہونیکا امکان
اسلام آباد(آن لائن) کرتار پور راہداری سے متعلق پاک بھارت ٹیکنیکل ماہرین کی چوتھی میٹنگ 30اگست کو کرتارپور اور ڈیرہ بابا نانک کے زیرو پوائنٹ پر ہونے کا امکان ہے۔بھارتی وزرات خارجہ کے ذرائع کے مطابق چند ہفتے پہلے پاکستان کو تجویز دی گئی تھی کہ دونوں ملکوں کے اعلی حکام کی تیسری میٹنگ سے قبل ٹیکنیکل ماہرین کی میٹنگ ہونی چاہیے جسے پاکستان نے قبول کرلیا ہے۔ یہ میٹنگ 30 اگست کو ہونی متوقع ہے جس میں دونوں ممالک کے ٹیکنیکل حکام جس میں امیگریشن، کسٹمز، تعمیراتی شعبے کے ماہرین سمیت دیگر افراد شامل ہوں گے، ایک دوسرے کے ساتھ کرتار پور راہداری پر کام کی پیش رفت بارے آگاہ کریں گے۔ حالیہ سیلاب اوربارشوں کے پانی سے راہداری کس حد تک متاثر ہوئی ہے اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
کرتارپور راہداری