بھارت کشمیر سے فوج نکالے،شہریوں کو آزادی اظہار کی اجازت دی جائے،امریکی سینیٹر

  بھارت کشمیر سے فوج نکالے،شہریوں کو آزادی اظہار کی اجازت دی جائے،امریکی ...

  

  واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے سینیٹر گیری پیٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے فوج باہر نکالے اور شہریوں کو آزادی اظہار کی اجازت دے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیکساس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر گیری پیٹرز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی اور مطالبہ کیا کہ بھارت فوج واپس بلائے اور لوگوں کو مذہبی آزادی دے۔گیری پیٹرز نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مسئلہ پر دیگر اراکین سینیٹ سے بات کریں گے اور سینیٹ میں قراردادپیش کی جائے گی۔

مسئلہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -