امریکہ افغان حکومت اور فورسز کی مدد جاری رکھے گا، زلمے خلیل زاد

امریکہ افغان حکومت اور فورسز کی مدد جاری رکھے گا، زلمے خلیل زاد

  

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن مذاکراتی عمل زلمے خلیل زاد نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جس میں طالبان کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ معاہدے کے مطابق امریکہ، افغان حکومت اور اس کی فورسز کی مدد نہیں کرے گا۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک جاری پیغام میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ رائٹرز کی رپورٹ میں 2 نامعلوم طالبان رہنماؤں کے حوالے سے کہا گیا کہ معاہدے کے مطابق امریکہ، افغان حکومت اور فورسز کی مدد بند کردے گا، جس میں صداقت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی حق حاصل نہیں کہ وہ اشتہارات کے ذریعے کسی کو بھی دھمکی دے یا دھوکہ دے۔امریکی نمائندہ خصوصی کا اس ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہم اب افغان فورسز کا دفاع کررہے ہیں اور ہم طالبان سے معاہدے کے بعد اسے جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام گروہوں نے تسلیم کیا ہے کہ افغانستان کا مستقبل افغانستان میں اندرونی مذاکرات کے ذریعے طے کیا جائے گا۔خیال رہے کہ امریکہ کے نمائندہ خصوصی نے رائٹرز کی جس رپورٹ کا ذکر کیا ہے اس میں خبر رساں ادارنے نے 2 طالبان کمانڈرز کے بیانات کو رپورٹ کا حصہ بنایا تھا۔

زلمے خلیل زاد

مزید :

علاقائی -