نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی اور پنجاب حکومت مجر م ہوں گے : شہبا ز شریف 

  نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی اور پنجاب حکومت مجر م ہوں گے : شہبا ز ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو عمران نیازی اور پنجاب حکومت مجرم ہوں گے۔ ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کو خطرات پر مطلوبہ ایمبولنس نہ دینا عمران حکومت کے انتقام اور چھوٹے پن کا ثبوت ہے، نوازشریف کو ہنگامی طبی امداد دینے میں جان بوجھ کر لاپراوہی اورغفلت کا رویہ مجرمانہ ہے، اگر انہیں کچھ ہوا تو عمران نیازی اور پنجاب حکومت مجرم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دو سرکاری ہسپتالوں کا مناسب مشینوں سے آراستہ ایمبولینس فراہم کرنے سے انکار سیاسی انتقام ہے، سیاسی مخالفت پرصحت کی سنگین صورتحال سے دوچار شخص سے علاج چھیننا قتل کی سازش ہے، نوازشریف کے فزیشن ڈاکٹر عدنان نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ کرصورتحال سے آگاہ کردیا، وہ نوازشریف کی صحت کیلئے اپنی تشویش سے متعلقہ حکام کو مسلسل آگاہ کررہے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ جان بوجھ کر لاپرواہی اور غفلت برتی جارہی ہے، انہیں 24 گھنٹے خصوصی طبی توجہ کی ضرورت ہے، انہیں دل، شوگر اور گردوں سمیت متعدد امراض کا سامنا ہے، علاج میں غفلت کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، ہمارے بارہا آگاہ کرنے کے باوجود نوازشریف کو علاج کی سہولیات فراہم نہ کرنا حکومتی بدنیتی اور خطرناک عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔

شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -