قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل طلب

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس (کل) طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کریں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا، وزیر اعظم کے 5 سالہ قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام کے 7 منصوبے ایجنڈے میں شامل ہے۔پروگرام کے تحت وفاق، صوبے زراعت پر 309 ارب روپے خرچ کریں گے، گندم کی پیداوار اورچاول کی پیداوار بڑھانے کا منصوبہ پیش کیا جائیگا۔گنے کی پیداوار بڑھانے کا منصوبہ ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ آئل سیڈ پروگرام کا منصوبہ بھی ایجنڈے کا حصہ بنایا گیاہے،کیکڑوں کی فارمنگ کا منصوبہ ایجنڈے میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ کیج کلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ پروگرام بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام فیز ون بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
قومی اقتصادی کونسل

مزید :

علاقائی -