انڈر 19بیڈ منٹن چمپئین کا فا ئنل مقا بلہ نارووال کی پہلی، شکر گڑھ نے دوسری پوزیشن حا صل کی

    انڈر 19بیڈ منٹن چمپئین کا فا ئنل مقا بلہ نارووال کی پہلی، شکر گڑھ نے دوسری ...

  


نارووال (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ سپو رٹس آفیسر نا رووا ل را نا محمد اصغر نے کہا ہے کہ 14اگست 2019جشن آزادی کے حوا لے سے ڈپٹی کمشنر نا رووال ڈا کٹر محمد وحید اصغر کی زیر نگرا نی محکمہ سپو رٹس کے زیر اہتما م کھیلو ں کے مقا بلے کا میا بی سے جاری ہیں جو کہ 31اگست تک جا ری رہے گئے اس حوا لے سے گز شتہ روز انڈر 19بیڈ منٹن چمپیئن شپ کے فا ئنل مقا بلے ہو ئے جس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر پلا ننگ اینڈ فنا نس نا رووال شجا ع قطب بھٹی نے مہما ن خصو صی کی حیثیت سے شر کت کی۔فا ئنل مقا بلے میں تحصیل نا رووال نے پہلی جبکہ شکر گڑھ نے دوسری پو زیشن حا صل کی۔مہما ن خصو صی اے ڈی سی فنا س شجا ع قطب بھٹی نے اس مو قع پر کہا کہ کھیلیں انسا ن کے لیے بے حد ضروری ہیں جس سے انسا ن صحت مند اورچا ک و چو بند رہتا ہے اور بیما ری اس کے قر یب بھی نہیں آسکتی۔ بعد ازاں اے ڈی سی فنا نس شجا ع قطب بھٹی نے ڈی ایس او نا رووا ل کے ہمراہ کھلا ڑیو ں میں انعا ما ت تقسیم کیے۔
مقابلے

مزید :

علاقائی -