آزاد کشمیر بھارتی فائرنگ سے 1شخص شہید، جوابی کارروائی سے متعدد انڈین فوجی ہلاک، زخمی 

    آزاد کشمیر بھارتی فائرنگ سے 1شخص شہید، جوابی کارروائی سے متعدد انڈین فوجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آٹھ مقام(آئی این پی)بھارتی فوج کی وادی گریس میں سویلین آبادیوں پر بلا اشتعال فائرنگ ایک شخص شہید، متعد د زخمی، تین مکان تباہ۔ پاکستانی فوج کی طرف سے جوابی کاروائی کی جا رہی ہے بھارتی چوکیوں پر آگ بھڑک اُٹھی ہے۔ کئی بھارتی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے ضلع نیلم کے بالائی علاقہ گریس ویلی میں منگل کی صبح بھارتی فوج نے بھاری توپخانے اور موٹار گنوں سے بلا اشتعال گولہ باری کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ بھارتی فوج نے ہلمت، تایوبٹم پھلاوائی، نکرو میں سویلین ٓبادیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک شخص محمد جلیل ولد محمد شاہ شہید ہو گیا ہے۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں،جنہیں ہسپتال منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں، تین مکان مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔پاکستانی فوج کی طرف سے جوابی کاروائی کی جا رہی ہے بھارتی چوکیوں پر آگ بھڑک اُٹھی ہے۔ کئی بھارتی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہوئے ہیں پولیس کے مطابق درجنوں مکانوں کو شدید نْقصان پہنچا ہے۔۔ بھارتی گولہ بھاری کی وجہ عوام نقل حمل بند ہو گئی ہے۔ تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں۔  
بھارتی فائرنگ


 

مزید :

صفحہ اول -