ماس کمیونیکیشن ایم فل پروفیشنل ٹریک میں داخلوں کے خلاف دائردرخواست پرپنجاب یونیورسٹی سے جواب طلب

ماس کمیونیکیشن ایم فل پروفیشنل ٹریک میں داخلوں کے خلاف دائردرخواست پرپنجاب ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ماس کمیونیکیشن ایم فل پروفیشنل ٹریک میں داخلوں کے خلاف دائردرخواست پرپنجاب یونیورسٹی سے جواب طلب کرلیاہے۔مسٹر جسٹس شاہد وحید نے اس سلسلے میں ارم غنی کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ایک سال سے امیدوار کو خوار کر رہے ہیں، کیوں نہ وائس چانسلر کو طلب کر لیاجائے، وائس چانسلر نے گزشتہ برس بھی درخواست گزار کے لئے کچھ نہیں کیا۔فاضل جج نے یہ ریمارکس پنجاب یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزر ملک اویس خالد کی اس پیشکش کے جواب میں دیئے کہ معاملہ وائس چانسلر کو ریفرکردیا جائے،آج ہی امیدوار کی وائس چانسلر سے ملاقات کروادیتاہوں،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایم فل پروفیشنل ٹریک میں صرف تجربہ کے حامل امیدوار ہی داخلہ کے اہل ہیں۔ معیار کے مطابق فریش طالب علموں کو ایم فل پروفیشنل ٹریک میں داخلہ نہیں دیا جاسکتا۔

مزید :

علاقائی -