ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیوریج کا پانی پھیلنے کے خلاف درخواست پر6ستمبر کو ڈائریکٹر لیگل ماحولیات اور واسا حکام طلب

ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیوریج کا پانی پھیلنے کے خلاف درخواست پر6ستمبر کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیوریج کا پانی پھیلنے کے خلاف درخواست پر6ستمبر کو ڈائریکٹر لیگل ماحولیات اور واسا حکام کو طلب کرلیا۔جسٹس جواد حسن نے جاوید اقبال نامی شہری کی اس درخواست پرواسا کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیوریج کا پانی پھینکنے سے روک دیا،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ 36ایکڑ اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی،واسا حکام دوسری سوسائٹی کے سیوریج کا پانی ہماری سوسائٹی میں پھینک رہا ہے،جس کے باعث مقامی افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں، ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور واسا کو درخواست گزار کی سوسائٹی میں سیوریج کا پانی پھینکنے سے روکا جائے۔

مزید :

علاقائی -