بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی چوری کیخلاف  کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت  

    بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی چوری کیخلاف  کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وزارت بجلی نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق آئیسکو کے پانچوں سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق اور منظم کاروائیاں کی جارہی ہیں،رواں ماہ کے دوران 1 ہزار 77 مشکوک بجلی کنکشنز پکڑے گئے۔ترجمان کے مطابق بجلی چوری سلو میٹر اور ڈاریکٹ سپلائی کی بنیاد پر  15 لاکھ سے زائد یونٹ چارج کئے گئے،2 کڑور 70 لاکھ 95 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ترجمان کے مطابق قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں۔
وزارت بجلی

مزید :

صفحہ اول -