قتل کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار،آلہ قتل برآمد

قتل کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار،آلہ قتل برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس برکی نے چند روز قبل برکی کے علاقے میں 28 سالہ وسیم کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزم ارسلان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان نے برکی میں اندھے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ محمد عاصم کواندے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ محمد عاصم نے انچارج انویسٹی گیشن برکی سب انسپکٹر محمد اختر اورتفتیشی افسر سب انسپکٹر رضاقت علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی۔ اس پولیس ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس واردات میں ملوث ملزم مقتول وسیم کے جگری دوست ارسلان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ملزم ارسلان کا مقتول وسیم کے ساتھ لین دین کا معاملہ تھا ملزم نے مقتول وسیم کو پیسے دینے کے بہانے اپنے پاس بلایا اورویرانے میں چلتی ہوئی موٹرسائیکل پر وسیم کے سر میں فائر مار کر قتل کر دیا اور نعش کو نالے میں پھینک دیا۔ملزم ارسلان گھناؤنی واردات کرنے کے بعد مقتول کے بھائیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتا رہا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان نے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیاہے۔

مزید :

علاقائی -