شیخوپورہ ، فیکٹری میں دھماکہ 4 مزدور زخمی، ہسپتال منتقل

شیخوپورہ ، فیکٹری میں دھماکہ 4 مزدور زخمی، ہسپتال منتقل

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)لوہا پگھلانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہونے کے باعث 4 مزدور جھلس گئے۔ اطلاع کے مطابق ڈیرہ سرانوالہ میں آبادی کے درمیان گھر میں لوہا پگھلانے والی بھٹی میں اچانک دھماکہ ہو گیا جس سے بھٹی پر کام کرنے والے 4 مزدور جھلس گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کردیا۔جہاں اسکی حالت خطرے سے با ہر ہے

شدید جھلسنے والے مزدور کو طبی امداد دینے کے بعد انتہائی نگہداشت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ہسپتال منتقل ہونے والے مزدور کی شناخت امجد ولد غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -