چوہنگ، ڈاکوؤں کی ڈولفن فورس کود یکھتے ہی فائر نگ، بچے کو یر غمال بنالیا

چوہنگ، ڈاکوؤں کی ڈولفن فورس کود یکھتے ہی فائر نگ، بچے کو یر غمال بنالیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقہ میں ڈولفن فورس نے مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ ڈاکوؤں نے فرار ہونے کے لیے کمسن بچے کو یرغمال بنا لیا تھا تاہم بچے کو باحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی واردات کی اطلاع پر ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے ڈولفن فورس پر فائرنگ شروع کردی اور خود کو بچانے کیلئے ایک کمسن بچے کو بھی یرغمال بنا لیا۔ مقابلے کی اطلاع پر ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے پلاننگ کے ساتھ ڈاکوؤں کو جانے کی اجازت دی،جوں ہی ڈاکو فرار ہونے لگے ڈولفن فورس نے مہارت سے2ڈاکو ؤں کو قابو کر لیا۔ ملزمان صدر ڈویژن کے مختلف علاقوں علاقوں میں وارداتیں کر تے تھے۔وقوعہ کے وقت بھی وہ واردات کرکے فرار ہورہے تھے۔گرفتار ملزمان میں عامر اور زوہیب شامل ہیں۔ بچے کی باحفاظت بازیابی اور ڈاکوؤں کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے ڈولفن فورس کے حق میں نعرے بازی کی۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ بلال ظفر نے بہادری سے پولیس مقابلہ کرنے،بچے کی باحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پر ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ صدر ڈویژن عمر فاروق بلوچ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -