عالمی برادری کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلوانے کیلئے کردارادا کرے، ملیحہ لودھی

    عالمی برادری کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلوانے کیلئے کردارادا کرے، ...

  

نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ غاصبانہ تسلط نے مقبوضہ کشمیر کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، کشمیرسے متعلق اقوام متحدہ اپنی تاریخی ذمہ داریاں نبھائے،عالمی برادری کو کشمیری عوام کو ان کاجائز حق خودارادیت دلوانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی صدرماریہ اسپنوزاسے ملاقات کی جس میں ملیحہ لودھی نے ماریہ اسپنوزا سے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے پیدا صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے غاصبانہ تسلط نے مقبوضہ کشمیر کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ اپنی تاریخی ذمہ داریاں نبھائے، بھارت نے تین ہفتے سے زیادہ عرصے سے کشمیریوں کی تمام آزادیاں سلب کر رکھی ہیں، اقوام متحدہ کی کشمیر پر تاریخی ذمہ داریاں ہیں عالمی برادری کو کشمیری عوام کو انکا جائز حق خودارادیت دلوانے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔صدر جنرل اسمبلی ماریہ اسپنوزا نے کہا کہ جموں کشمیر میں صورتحال کو تشویش سے دیکھ رہے ہیں۔

ملیحہ لودھی

مزید :

علاقائی -