کراچی،بارشوں میں کے الیکٹرک کی غفلت سے اموات پرچیئرمین نیپرا کو نوٹس

کراچی،بارشوں میں کے الیکٹرک کی غفلت سے اموات پرچیئرمین نیپرا کو نوٹس

  

کراچی (آئی این پی) کراچی میں بارش کے دوران جاں بحق ہونے والے تین افراد کے اہلخانہ نے کے الیکٹرک کیخلاف ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔ دعوی دائر کرنے والوں میں جاں بحق افراد سعد، عمر اور اعراف کے اہلخانہ شامل ہیں۔کراچی میں 2ہفتے قبل ڈیفنس میں درخشاں کے علاقے میں 3نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے کہا کہ کراچی میں بارش کے دوران درجنوں افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے، حکومت نے کیالیکٹرک کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، مقدمات درج ہونے کے باوجود پولیس نے کسی کو گرفتار تک نہیں کیا۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ بچوں کی اموات کے باعث اہلخانہ کرب میں مبتلا ہیں، جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو کیالیکٹرک سے 5،5کروڑ روپے معاوضہ دلوایا جائے۔اس کے علاوہ حالیہ بارشوں میں کے الیکٹرک کی غفلت سے 40سے زائد اموات کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے چیئرمین نیپرا کو نوٹس جاری کردیا۔ وزارت پانی اور بجلی، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ و دیگر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی غفلت کہ وجہ سے کئی اموات ہوئی ہیں، پولیس کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرتی،عدالت نے سماعت 17ستمبر تک ملتوی کردی۔

نیپرا کو نوٹس

مزید :

علاقائی -