مصطفی کمال کی برطرفی کی وجوہات سامنے آگئیں 

  مصطفی کمال کی برطرفی کی وجوہات سامنے آگئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی برطرفی کی وجوہات سامنے آگئیں، نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مصطفی کمال نے اختیارات اور حدود سے تجاوز کیا، رات 2بجے افسران کو بریفنگ کے لیے بلوانا پروجیکٹ ڈائریکٹر کااستحقاق نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال کو برطرف کئے جانے کا نوٹی فکیشن سامنے آگیا، نوٹی فکیشن میں کہا گیاہے کہ مصطفی کمال نے اختیارات اور حدود سے تجاوز کیا، ان کی خدمات ختم کرکے اعزازی عہدے سے برطرف کیاجاتاہے۔،نوٹی فکیشن کے مطابق مصطفی کمال نے میری نیک نیتی پر سیاست کرنے کی کوشش کی، پروجیکٹ ڈائریکٹر میونسپل کمشنر کے ماتحت کام کرتا ہے، رات 2بجے افسران کو بریفنگ کے لیے بلوانا پروجیکٹ ڈائریکٹر کا استحقاق نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفی کمال کو شہر کی صفائی کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کیا تھا اور تمام دستیاب وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا مصطفی کمال 90 دن میں کراچی کا کچرا اٹھا کر دکھائیں۔بعد ازاں مصطفی کمال نے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میئرصاحب کی آفر قبول کرلی، خلوص سے مسئلہ حل کروں گا، میں ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر فیصلے کرنے والا آدمی نہیں ہوں، مسائل روڈ پر ہیں، ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر کیا کام ہوگا۔انہوں نے کہا تھا کہ میئرکراچی میرا باس ہے، میں میئر کے نیچے کے لوگوں کا باس ہوں، فنڈنگ یاچندہ نہیں مانگ رہا، دستیاب وسائل میرے اختیار میں آنے چاہئیں۔

مزید :

صفحہ اول -