پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب کردیئے،تہمینہ جنجوعہ

پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب کردیئے،تہمینہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جنیوا (این این آئی) وزیراعظم کی خصوصی ایلچی برائے کشمیر تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم کرنے کی مذموم سازش کررہا ہے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب کردیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منعقدہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی خصوصی ایلچی برائے کشمیر تہمینہ جنجوعہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی انتہا پسندی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز اٹھائے گا۔انہوں نے کہاکہ تین ہفتوں سے کشمیری عوام آزادی اور بنیادی حقوق سے محروم ہیں، مقبوضہ کشمیر میں تین ہفتوں سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، قابض فورسز کے محاصرے نے کشمیریوں کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حالات سنگین شکل اختیار کر گئے ہیں، ادویات کی قلت اور غذائی بحران کے باعث کشمیری عوام کاجینا محال ہے، بھارت کشمیر کی صورتحال دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے اور یک طرفہ بھارتی غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے حصول میں مدد کرنی چاہیے۔
تہمینہ جنجوعہ

مزید :

علاقائی -