ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد احمد سلیم کے تبادلہ پر الوداعی تقریب

  ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد احمد سلیم کے تبادلہ پر الوداعی تقریب

  

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں اے ڈی آئی جی/ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد احمد سلیم کے تبادلہ پر الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمن کھاڑک، ایس پی سکیورٹی لاہور محمد نوید، ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی محمود الحسن سمیت پولیس افسران اور اہلکاروں نے تقریب میں شرکت کی۔ اشفاق خان و دیگر افسران نے محمد احمد سلیم کی محکمہ کے لئے خدمات کو سراہا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ڈی آئی جی احمد سلیم کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انہیں تعریفی سندو نقد انعام سے نوازا۔ اشفاق خان نے اس موقع پر کہا کہ محمد احمد سلیم نے ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں تعیناتی کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔محنتی،ایماندار اور فرض شناس افسران محکمہ پولیس کے لئے نیک نامی کا باعث ہیں۔محنت اور ایمانداری سے کام کرنے والے افسران و جوانوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔

مزید :

علاقائی -