ایس ایس پی آپریشنز سے مذہبی رہنماؤں کی ملاقات، تجاویز پیش

ایس ایس پی آپریشنز سے مذہبی رہنماؤں کی ملاقات، تجاویز پیش

  

لا ہو ر (کرائم رپو رٹر) ایس ایس پی آپریشنز لاہوراسماعیل الرحمن کھاڑک کی زیر صدارت الحمراء ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے سول لائنز ڈویژن میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔منتظمین مجالس اور مذہبی رہنماؤں نے محرم الحرام کے پر امن انعقادکے لئے تجاویز پیش کیں۔درپیش مسائل سے شرکاء کو آگاہ کیا اور ان کے حل کے لئے متفقہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک نے کہا کہ محرم الحرام میں ہونے والی تمام مجالس و جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کریں گے۔محرم الحرام کو پُر امن بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ ایس پی سول لائنز دوست محمدکا کہنا تھا کہ مجالس وجلوسوں کے منتظمین ساؤنڈ سسٹم ایکٹ اور اوقات کار کی پابندی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔شرکاء نے عزاداری جلوسوں اور مجالس کے انعقاد کے لئے لاہور پولیس کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعاء خیر بھی کروائی گئی۔

مزید :

علاقائی -