آصف زرداری اور نواز شریف کو علاج سے محروم رکھنا ناانصافی،مولا بخش چانڈیو
حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کو علاج سے محروم رکھنا ناانصافی ہے، اگر آصف زرداری یا اْن کی بہن فریال تالپور کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی،اگر مولانا فضل الرحمان نے مل کر جدوجہد کا فیصلہ کیا تو پی پی ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیمولا بخش چانڈیو نے کہاکہ آج جب اس ملک کو قومی یکجہتی اور ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے،اس حکومت کو اس حوالے سے دوستانہ ماحول پیدا کرنا چاہئے، یہ تنگ نظر حکومت ہے انہیں سمجھ میں نہیں آتا وہ کیوں بار بار این آر او کی بات کرتے ہیں؟آپ سے این آر او کون مانگ رہا ہے؟ہم احتساب کے مخالف نہیں ہیں، ہم انتقام کا مقابلہ کررہے ہیں،ہم نے واضح طورپر کہا ہے کہ اگر آصف علی زرداری یا اْن کی بہن فریال تالپور کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔
مولا بخش چانڈیو