غازی آباد، جائیداد کا تنازع، چچا نے فائرنگ کرکے بھیتجے کو قتل کر دیا

غازی آباد، جائیداد کا تنازع، چچا نے فائرنگ کرکے بھیتجے کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)غازی آباد کے علاقے میں چچا نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک بھتیجے کو قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا۔فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے رہائشی عارف عرف صابا نے جائیداد کے تنازعہ پر دو بھتیجوں پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں 28 سالہ دلاور جاں بحق اور بابر زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہیں،جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -