مغلپورہ اورچوبرجی سے دو افراد کی لاشیں بر آمد

مغلپورہ اورچوبرجی سے دو افراد کی لاشیں بر آمد

  

لاہور (کر ائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں 2مختلف مقامات سے لاشیں بر آمد ہوئیں،بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ میں واقع لا ل پل کے قریب نہر میں 39سالہ اشرف کی لاش کو دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نہر سے نکال کر قبضے میں لیکر مر دہ خانے میں منتقل کر دیا،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت اشرف کے نا م سے ہوئی،پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔دوسرا واقعہ چوکی ریواز گارڈن کے علاقہ چوبرجی چوک کے قریب 40 سالہ شخص کی لاش برآمد، پولیس کے مطابق 40 سالہ شخص نشے کا عادی تھااور نشہ کی زیادتی کی وجہ سے ہلاک ہوا،پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر مر دہ خانے میں منتقل کر دیا اور مزید تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -