فیروزوالہ،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، 2واپڈا اہلکارزخمی

فیروزوالہ،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، 2واپڈا اہلکارزخمی

  

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)لاہور روڈ کی آبادی بد و نہر کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے واپڈا کے دو اہلکاروں کو شدید زخمی کر دیا،جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق واپڈا ڈویژنل یونین کے جنرل سیکریٹری ریاض احمد خان اپنے ساتھی دانش کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بد ونہر کے کنار ے جارہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔جس سے دونوں اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمی ریاض احمد خا ن کے بھائی کا الزام ہے کہ یونین سازی کے سلسلہ میں مخالفین سے جھگڑا چل رہا تھا۔جس کی وجہ سے انہیں زخمی کیا گیا ہے۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

ادھر واپڈا ملازمین نے اس واقعہ پر شدید مزاحمت کی۔

مزید :

علاقائی -