سی سی پی او کو غیر قانونی نجی حراستی سیل کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش

سی سی پی او کو غیر قانونی نجی حراستی سیل کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کو ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ کے غیر قانونی نجی حراستی سیل کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش کر دی گئی جس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ نے 9 افراد کو کرول گھاٹی کے علاقے میں فاریسٹ آفس میں غیر قانونی حراست میں رکھا۔ سی سی پی او لاہور نے باضابطہ انکوائری کے لئے ایس ایس پی ڈسپلن فیصل مختار کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا۔ ایس ایچ او گجر پورہ رضا جعفری، ہیڈ کانسٹیبل عمران، شہزاد اور کانسٹیبل زبیر کو پولیس لائنز میں کلوز کردیا گیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سی سی پی او نے واضح کیا ہے کہ باضابطہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر رعایت کے مستحق نہیں۔

مزید :

علاقائی -