پرانا راوی پل، گاڑی سے اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار، دوفرار

پرانا راوی پل، گاڑی سے اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار، دوفرار

  

لاہور (کرائم رپورٹر)پرانا راوی پل پر ٹریفک وارڈنز نے گاڑی سے اسلحہ برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وارڈن صغیر نے پرانے راوی پل پر مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے رنگ روڈ کی طرف بھگا دی۔نسپکٹر سربالی خان نے گاڑی کو راؤنڈاپ کرتے ہوئے رنگ روڈ کے قریب روک لیا،گاڑی سے دو ملزم فرار ہونے میں کامیاب جبکہ ایک ملزم کو دھر لیا گیا،ملزم سے ایک کلاشنکوف، دو پسٹل اور 36 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ملزم اسد نارووال کا رہائشی ہے،جسے مزید کارروائی کے لئے تھانہ شاہدرہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔سی ٹی او کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کرنے پر انسپکٹر سربالی خاں اور وارڈن صغیر کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -