ملزم کا چالان مکمل پیش نہ کرنے پر ڈی ایس پی شوکاز نوٹس جاری

  ملزم کا چالان مکمل پیش نہ کرنے پر ڈی ایس پی شوکاز نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج فیض الحسن نے قتل کیس میں ملزم کا چالان مکمل پیش نہ کرنے اور شوکاز نوٹس جاری ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر ڈی ایس پی سبزہ زار سرکل ناصر باجوہ کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نے ڈی ایس پی کی تنخواہ بھی تاحکم ثانی بند کردی۔عدالت میں رائے ونڈ سٹی کا ایک کیس سرکار بنام محمد وقار زیر سماعت ہے، جس میں ملزم پر قتل کا الزام ہے، عدالت نے اس کیس میں ڈی ایس پی کو چالان مکمل پیش کرنے کا حکم دیا لیکن ڈی ایس پی نے عدالت کا حکم نہیں مانا، جس پر عدالت نے ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوے طلب کیا،اس کے باوجود ڈی ایس پی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

، عدالت نے پیش نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 5ستمبر پرملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -