انجینئرنگ کمپنی کے مالک کیخلاف 5لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

انجینئرنگ کمپنی کے مالک کیخلاف 5لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج قمر اعجاز نے ایک ٹن کا اے سی خراب دینے اور دو سال کی وارنٹی کے باوجود تبدیل کرکے نہ دینے پر ڈائی کن انجینئرنگ کمپنی جوہرٹاؤن کے مالک کو 25ستمبر تک طلب کرلیا۔صارف عدالت میں رائیونڈ کے محمد سلیم اعجاز نے ڈائی کن انجینئرنگ کمپنی جوہرٹاؤن کے مالک کے خلاف 5لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا اس نے ایک اے سی کمپنی سے ایک لاکھ 13ہزارروپے میں خریدا، جس کی باقاعدہ وارنٹی دو سال کی دی گئی، جب اس کو گھر جا کر استعمال کیا تو معلوم ہوا کہ اس میں تمام پرزے دو نمبر لگا ئے گئے ہیں۔

، جس کی وجہ سے وہ کام نہیں کررہا۔ اس نے فوری کمپنی سے رابط کیا ان کو وارنٹی کارڈ دیکھایا لیکن انہوں نے تبدیل کرکے نہ دیا، خراب اے سی لینے کی وجہ سے وہ اور اس کی پوری فیملی ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اسے مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔

مزید :

علاقائی -