قینچی سٹاپ،بارش کے بعد گٹر ابلنے سے ٹریفک جام معمول

قینچی سٹاپ،بارش کے بعد گٹر ابلنے سے ٹریفک جام معمول

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)فیروز پور روڈقینچی سٹاپ پر بارش اور گٹر ابلنے سے ٹریفک سست روی کا شکاررہنا معمول بن گیا،سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے متعدد بار متعلقہ محکمے کو رو ڈ کی مرمت کیلئے آگاہ کیا گیا مگر کھڈے پر نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق قینچی چونگی سٹاپ کے قریب بارشی اور گندا پانی کھڑا رہنے سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،فیروزپور روڈ پر قینچی سٹاپ کے قریب کھڈے پڑ گئے ہیں،چار لین میں چلنے والی ٹریفک کو سنگل لین میں چلایا جا رہا ہے،سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے روڈ کی مرمت کیلئے متعلقہ محکموں کو متعدد بار آگاہ کیا گیا،روڈ مرمت نہ ہونے کے باعث شہریوں کومشکلات کا سامنا ہے،دوسری جانب ٹریفک وارڈنز گندے پانی میں کھڑے ہوکر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،سی ٹی او لاہور کی طرف سے فیروز پورروڈ پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی تاکہ شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہ ہو۔

مزید :

علاقائی -