اداکاری پچپن کا شوق‘ اسے کبھی نہیں چھوڑ سکتی،عائشہ صنم خان
لاہور(فلم رپورٹر)اداکاری پچپن کا شوق ہے اسے کبھی نہیں چھوڑ سکتی جب تک دم ہے شوبز میں کام کرتی رہوں گی ان خیالات کا اظہار اداکارہ عائشہ صنم خان نے خصوصی گفتگو میں کیا،انہوں نے کہا کہ میرا نیا ڈرامہ پرستاروں کو بے حدپسند آئے گاانہوں نے مزید کہا کہ اداکاری ہو یا ماڈلنگ محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو اسے ضرور پسند کیا جاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ذاتی کاروبار بھی کررہی ہوں۔میرے ذاتی خیال میں صرف شوبز سے زندگی کی گاڑی کو چلانا ممکن نہیں ہے۔میں نے ہمیشہ اپنا ہر کام محنت اور لگن سے انجام دیا ہے۔