موجودہ ملکی صورتحال میں فنکاروں کیلئے شدید مشکلات ہیں،نیہا ملک  

  موجودہ ملکی صورتحال میں فنکاروں کیلئے شدید مشکلات ہیں،نیہا ملک  

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف ماڈل و اداکارہ نیہا ملک کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال میں فنکاروں کیلئے شدید مشکلات ہیں اور انڈسٹری کو بے پناہ نقصانات کا سامنا ہے اس کیلئے حکومت کو مناسب اقدامات اٹھانے چاہئیں جس شوبز انڈسٹری کو سپورٹ مل سکے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ اپنی اور اپنے وطن عزیز کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جہاں بھی موقع ملے اپنے فن کے جوہر دکھاتی ہوں،ایک سوال کے جواب میں نیہا ملک نے کہا کہ انسان ساری زندگی اصلاح اور اپنے فن میں نکھار کیلئے کوشا ں رہتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہر انسان ہی فنکار ہے اپنے اپنے کام میں،کسی بھی شعبہ میں کوئی جو بھی کام کرتا ہے وہ اپنے فن سے ہی کام مکمل کر سکتا ہے۔

مزید :

کلچر -