لاہور آرٹس کونسل کے ملازمین کی حج کے بعد وطن واپسی

  لاہور آرٹس کونسل کے ملازمین کی حج کے بعد وطن واپسی

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کی حج قرعہ اندازی سکیم کے تحت کامیاب ہونے والے ملازمین حج کے سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری نے انھیں ائیرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔ملازمین میں فیصل رفیق گیلری اٹینڈنٹ اور بلال باجوہ سٹیج ایڈ شامل ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے ملازمین کو حج کی سعادت حا صل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الحمرا حج قرعہ اندازی سکیم آئندہ بھی جاری رہے گئی،گزشتہ دو برسوں میں پانچ الحمرا ملازمین اس سکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔الحمرا کے ملازمین فیصل رفیق گیلری اٹینڈنٹ اور بلال باجوہ سٹیج ایڈ نے حج سے واپسی پراظہار خیال کرتے ہوئے لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے اس اقدام کو احسن قرار دیا اور الحمرا انتظامیہ کے بھر پور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کلچر -