شائستہ جبیں اور نیلم منیر ”ٹوٹے تارے“ کے اہم کرداروں میں کاسٹ

شائستہ جبیں اور نیلم منیر ”ٹوٹے تارے“ کے اہم کرداروں میں کاسٹ

  

 لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ شائستہ جبیں اور نیلم منیر کو نیکسٹ لیول کی نئی ڈرامہ سیریل”ٹوٹے تارے“ کے اہم کرداروں میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جس میں بہت سے نامور فنکار کام کررہے ہیں۔اس سیریل کے ڈائریکٹر شاہد شفاعت ہیں اور اسے نجی ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔ سیریل کی ریکارڈنگ کراچی میں تسلسل سے جاری ہے۔ سیریل میں نیلم منیر خان شائستہ جبیں کی بیٹی کا کردار کررہی ہیں۔شائستہ جبیں نے بتایا کہ ان کے کئی ڈرامے آن ایئر ہیں جو بہت پسند کئے جارہے ہیں جبکہ’ٹوٹے تارے‘ میں بھی بہت اچھا کردار کررہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں لاہور میں بھی کام کرنے کی پیشکش ہے جس کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا۔

مزید :

کلچر -