شعمون عباسی بھارتی پائلٹ ابھی نندن بننے کے لئے تیار

  شعمون عباسی بھارتی پائلٹ ابھی نندن بننے کے لئے تیار

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار شمعون عباسی کامیڈی فلم ’’ابھی نندن کم آن“ میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن بننے کے لئے تیار ہیں۔ خلیل الرحمٰن قمر پاکستان میں گرفتارکئے گئے بھارتی ایئر فورس کے پائلٹ ابھی نندن پر مبنی کامیڈی فلم ’ابھی نندن کم آن‘ بنانے جا رہے ہیں جس کی کہانی خود انہوں نے تحریر کی ہے۔فلم میں ابھی نندن کا مرکزی کردار شمعون عباسی کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی جبکہ فلم کی ریلیز کے حوالے سے خاص بات یہ ہے کہ یہ کامیڈی فلم 2020ء میں ابھی نندن کی گرفتاری کی تاریخ 27 فروی کے دن ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی فائنل کاسٹ جلد ہی منظر عام پر لائی جائے گی۔

مزید :

کلچر -