اداکارفخر عالم یونائیٹڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین منتخب  

    اداکارفخر عالم یونائیٹڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین منتخب  

  

لاہور(فلم رپورٹر)یونائیٹڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے فخرعالم کو نیا چیئر مین منتخب کرلیا ہے۔نو منتخب چیئر مین نے اپنے وڈیو پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پروڈیوسرز کی مشکلات حل کرانے کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔فخر عالم کا کہنا تھا کہ جو لوگ ایسوسی ایشن چھوڑ کر چلے گئے انہیں واپس آنے کی دعوت دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے حالات بہت خراب ہیں کیونکہ ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔چینل مالکان نئی نئی لینڈ کروزر خرید رہے ہیں جبکہ پروڈیوسر رات بھر کروٹیں بدلتے رہتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ وہ لوگ خوش قسمت ہیں جن کو چینل نوے دن کے بعد بھی ادائیگی کردیتے ہیں۔فخر عالم نے کہا کہ آج ڈرامہ پروڈیوسر بہت پریشان ہیں کوئی گھر بیچ رہا ہے تو کوئی گاڑی، انہوں نے کہا کہ جو چینل دو اڑھائی سال سے پروڈیوسرز کو پیمنٹ نہیں کررہے ان کے خلاف جلد ہی مہم چلائی جائے گی۔

،پروڈیوسرز کو چینل سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔فخر عالم نے یو پی اے کے ایوارڈز کرانے کی تجویز بھی پیش کی۔

مزید :

کلچر -