الیکشن کمیشن کے2 ممبران کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد

الیکشن کمیشن کے2 ممبران کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد کر دیا، درخواست گزار نے درخواست واپس لے لی، جلد دوبارہ دائر کئے جانے کاامکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے درخواست ایک روز قبل دائر کی گئی تھی،واضح رہے کہ صدر کی منظوری کے بعد وزارت پارلیمانی امور نے 22 اگست کو ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے بھی دونوں ممبران کا حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔

ممبران،اعتراض

مزید :

صفحہ اول -