بھارت کے ٹکڑے ہوجائینگے: صدر آزادکشمیر: سلامتی کونسل انڈیا کیخلاف مذمتی قراردادلائے
اسلام آباد(آئی این پی) برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، بھارتی اپوزیشن رہنما ؤں کو کشمیر نہیں جانے دیا جا رہا۔ مقبوضہ کشمیر میں اب تک 4ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، سلامتی کونسل کو کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف متفقہ مذمتی قرار داد لانی چاہیے تھی۔برطانوی رکن پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن انداز میں مشکل صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، سلامتی کونسل کو کشمیر میں بھارتی اقدامات کیخلاف متفقہ مذمتی قرار داد لانی چاہیے تھی۔انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق معلومات بہت کم آ رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں اب تک 4ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں کیلئے کسی قاعدے قانون کی پابندی نہیں کی گئی۔ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، آزاد کشمیر سے متعلق بھارت کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی اپوزیشن رہنماں کو کشمیر نہیں جانے دیا جا رہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ دنیا نے کشمیر سے متعلق بھارت کے جھوٹے بیانیہ کو مسترد کر دیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے جبکہ بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں نسل کشی کر رہی ہے، مودی کے اقدامات سے بھارت کے ٹکڑے ہو جائیں گے، بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقدامات واپس لے۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے فاشسٹ اور یکطرفہ اقدامات نے علاقائی اور عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت سے خالد محمود کی قیادت میں برطانیہ کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کے فاشسٹ اور یکطرفہ اقدامات نے علاقائی اور عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج کے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وتشدد نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ آج بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں۔برطانوی وفد کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق عوام اور پارلیمان کے دوسرے ممبران کو بھی آگاہ کرے۔
عارف علوی