ضلع مہمند ،جعلی ڈومیسائل کیخلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ

ضلع مہمند ،جعلی ڈومیسائل کیخلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ

  

مہمند ( نمائندہ پاکستان) ضلع مہمند میں جعلی ڈومیسائلز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ ڈومیسائل کے بجائے شناختی کارڈ پر بھرتی کا عمل کیا جائے۔ انجنیئرنگ اور میڈیکل کوٹہ میں سلیکٹ شدہ اُمیدواروں کی ویریفکیشن صحیح بنیادوں پر کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار غلنئی میں احتجاجی مظاہرے سے اکبر شیر ، نثار احمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں تعلیم یافتہ جوانوں کی بے روزگاری روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ اس کی اصل وجہ جعلی ڈومیسائلز ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ انجنیئرنگ اور میڈیکل کوٹہ میں مقامی طلباءکو ترجیح دے۔ اورسلیکٹ شدہ اُمیدواروں کی ویریفکیشن صحیح بنیادوں پر کی جائے تاکہ حقدار کو اپنا حق مل سکے۔ کیونکہ ڈومیسائلز کی بجائے شناختی کارڈ پر سلیکشن کا عمل کی جائے تاکہ یہاں کے طلباءکو اپنا حق مل سکیں۔ اور ان میں مایوسی ختم ہو سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -