باڑہ، شہید صحافی محبوب شاہ آفریدی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

باڑہ، شہید صحافی محبوب شاہ آفریدی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
باڑہ (نمائندہ پاکستان )باڑہ میں شاہدآفریدی سپورٹس کمپلیکس میں شہید صحافی محبوب شاہ آفریدی ڈیپارٹمینٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ جس میں تمام ڈیپارٹمنٹ کے ٹیمیں شامل ہیں ۔ ان کا افتتاح ڈی سی خیبر محمود اسلم اور ڈی پی او محمد خسین نے کر دیا ۔ افتتاحی میچ پولیس اور میڈیا کے درمیان کھیلا گیا ۔ اس کا مقصد ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا ۔ اور ان ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو ایک موقع فراہم کرنا تھا ۔شہید صحافی محبوب شاہ آفریدی کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ محمود اسلم نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ کی اشد ضرورت ہے ۔ ہم انے والوں وقتوں میں ان کا انعقاد کیا جائے گا ۔ صحافیوں کے بے پناہ خدمات ہے ۔ علاقے کی ترقی میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے۔ ٹورنامنٹ میں ہر روز دو میچ کھیلے جائیں گے ۔