گھروں سے چوریاں کرنے والا ملزم گرفتار

گھروں سے چوریاں کرنے والا ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ تھانہ انقلا ب کی حدود میں گھروں سے چوریاں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھروں سے چوریاں کرنے کا اعتراف کر لیا جس کی نشاندہی پراس کے قبضے سے ایک چین سونے کا ،نقد رقم 45ہزار روپے اور دیگر اشیاءبرآمد کرلیا گیاجس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جس سے اہم اورسنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہےتفصیلات کے مطابق مدعی ظریف ولدزرین خان سکنہ کگہ ولہ نے تھانہ انقلاب پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیاکہ وہ اور ااس کے گھرکے تمام افراد اپنی خالہ کے گھر گئے ہوئے تھے جس کے دوران کسی نامعلوم چور نے ان کے گھر سے سونے کی چین نقدی اور دیگر سامان چوری کرلیا ہے ،مدعی کی رپورٹ پر نامعلو م ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ،ایس پی صدررسرکل صاحبزادہ سجاد نے گھروں سے چوریاں کرنے کے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان کوٹاسک حوالا کیا جس پرڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ اوانقلاب شہنشاہ خان نے دیگرجرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جس کے دوران ملزم عارف ولد عبید اللہ سکنہ کگہ ولہ کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھروں سے چوریاں کرنے کا اعتراف کر لیا جس کی نشاندہی پراس کے قبضے سے ایک چین سونے کا ،نقد رقم 45ہزار روپے اور دیگر اشیاءبرآمد کرلیا گیاجس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جس سے اہم اورسنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -