تحصیل کونسل صوابی کا 48کروڑ 77لاکھ سے زائد کا آخری بجٹ پیش

تحصیل کونسل صوابی کا 48کروڑ 77لاکھ سے زائد کا آخری بجٹ پیش

  

 صوابی(بیورورپورٹ) تحصیل کونسل صوابی نے مالی سال 2019-20کا بجٹ مبلغ 48کروڑ 77لاکھ39ہزار 284روپے پیش کیا کونسل کا آخری بجٹ اجلاس کنوینئر گوہر رحمن کی صدارت میں ہوا جس میں تحصیل ناظم واحد شاہ نے اپنے دور کا آخری بجٹ پیش کر دیا اور کہا کہ اس بجٹ میں غیر تر قیاتی اخراجات کے لئے 17کروڑ95لاکھ 10ہزار 354روپے جب کہ تر قیاتی کاموں کے لئے 30کروڑ،4لاکھ،71ہزار،645روپے مختص کئے گئے ہیں ارکان کونسل نے بجٹ پر بحث مباحثہ کر کے اسے کثرت رائے سے منظور کر لیا اجلاس سے ناظم واحد شاہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر صوابی کے عوام کی خدمت کے لئے متحدہ طور پر شانہ بشانہ کام کیا ہے اور ہماری یہ خدمات مستقبل میں بھی جاری رہے گی اس موقع پر تحصیل ناظم واحد شاہ نے تمام ارکان کونسل کا شکریہ ادا کیا اور ٹی ایم اے صوابی کے فنانس آفیسر اور عملے کو دن رات محنت کر کے بجٹ تیار کرنے پر خراج تحسین پیش کیا#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -