شیر گڑھ،جرگہ کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں تبدیل

شیر گڑھ،جرگہ کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں تبدیل

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)جلالہ کے نواحی علاقہ خان قلعہ میں جرگہ کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں تبدیل دونوں فریقوں نے جرگہ کے سامنے بغل گیر ہوکر ایک دوسرے کو معاف کیا اور آئندہ بھائیوں جیسا رہنے کا عزم کیا تفصیلات کے مطابق جلالہ کے نواحی گاوں خان قلعہ میں گذشتہ سال جائیداد کے تنازعے پر فریق اول حاجی بہادر،اکرام،عبد الرشید،شعیب ناظم وغیرہ اور فریق دومحاجی ریاض،حاجی فارس خان اور ہمایون خان وغیرہ کے درمیان دشمنی چلی آرہی تھی جس سے مزید خون خرابے کا خطرہ تھا جرگہ ممبران حاجی امجد،ارشد فاروق،ہمیش گل اور روح اللہ نے صلح کے لئے کوششیں شروع کی جو بار آور ثابت ہوئی اور گذشتہ روز خان قلعہ میں صلح کی تقریب منعقد ہوئی جس میں علاقے کے معززین اور علماء کرام نے شرکت کی حلح کی تقریب سے ممتاز عالم دین مولانا احسان الحق اور مولانا ظاہر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ صلح میں خیر ہے جبکہ شر اور فساد میں تباہی و بربادی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ صبر اور برداشت سے کام لیا جائے اور ایک دوسرے کو معاف کریں تاکہ معاشرے میں امن اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو مختصر زندگی ہے اسے محبت اور بھائی چارے سے گزارے ایک دوسرے کی قدر کریں اور اپنے آنے والے نسلوں کو دشمنی سے بچائیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -