پاک فوج جنگ کیلئے تیار،کشمیر کیلئے ہر حد تک جائینگے،فردوس عاشق

پاک فوج جنگ کیلئے تیار،کشمیر کیلئے ہر حد تک جائینگے،فردوس عاشق

  

اسلام آباد(آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ مسئلے کے حل کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔پاک فوج جنگ کیلئے تیار ہے۔منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فروس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت کیلئے ریاستی جبر کیلئے کشمیریوں کی آواز دبانا ممکن نہیں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائے حکومت چاہتی ہے کہ کشمیر کاز پر ہم یک زبان ہو انہوں نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہے افواج پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے بھارتی اقدامات نے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا عالمی برادری مطلوم کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں میں اپنا تاریخی کردار ادا کریں۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -