زبان پر مہارت حاصل کرکے سٹوڈنٹس عملی زندگی میں کامیاب ہو سکتے ہیں‘ امریکی قونصل جنرل

زبان پر مہارت حاصل کرکے سٹوڈنٹس عملی زندگی میں کامیاب ہو سکتے ہیں‘ امریکی ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) امریکی قونصل جنرل کولن کرینولگی نے کہا ہے کہ زبان پر مہارت حاصل کرکے طلبا عملی زندگی میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔انگلش پروگرام میں مہارت کے امریکی پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ طلبا انگریزی بول چال کو بہتر کریں اور ان میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا ہوں تاکہ وہ عملی زندگی میں کامیاب ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انگلش ورکس پروگرام کے ذریعے ز بان میں مہارت حاصل کرنے والے 75طلبامیں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ انگلش ورکس پروگرام نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں زبان سیکھنے کا بہترین امریکی پروگرام ہے۔یہ پروگرام پاکستان اور امریکہ کے دوستانہ تعلقات کا بھی آئینہ دار ہے۔ایسے پروگراموں کے ذریعے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد ملی ہے۔واضح رہے کہ انگلش ورکس پروگرام سکل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے امریکا کے تعاون سے بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں شروع کیا اور اب تک اس پروگرام کے تحت 5675طلبا انگریزی زبان سیکھ چکے ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی حکام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے طلبا کو انگلش زبان میں مہارت بہتر کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اس موقع پر سی ای او (ای سی ڈی اے)حماد حسیب‘ یو ایس قونصلرالزبتھ‘ پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

امریکی قونصل جنرل

مزید :

صفحہ اول -