ہنگو پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی اظہار یکجہتی کشمیر ریلی

ہنگو پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی اظہار یکجہتی کشمیر ریلی

  

ہنگو(بیورورپورٹ) ہنگو پریس کلب اور ہنگو یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام کشمیر ی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور پاک آرمی کے حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا مین چوک سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اُٹھائے رکھے تھے ریلی میں ہنگو کے صحافیوں اسراار احمد،طارق محمود مغل،فخرالاسلام،عمرحیات زاہد مصری خان،فارق پراچہ،زاہد بنگش سمیت ڈپٹی کمشنر محمد طیب عبداللہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان،ڈسٹرکٹ ناظم ابراہیم بنگش،اقلیتی برادری،تاجربرادری اور دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کی شرکاء نے بھارتی جار حیت مودی سرکار کے خلا ف اور پاک آرمی اور کشمیر ی مسلمانوں کے حق میں نعرے لگا تے ہوئے مین چوک سے سے ہوتا ہوا ریلوے چوک پر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کی جلسے سے ہنگو پریس کلب کے سابق چیئر مین اسراراحمد اورکزئی اورسابق سینئر نائب صدر طارق محمو د مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22دن سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمان محصور ہیں اور اُن پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری طرف اقوام متحدہ کی معنی خیز خاموشی سوالیہ نشان ہے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرکے مودی سرکار نے بدیانتی کا مظاہرہ کیا۔کشمیریوں کی حق رائے دہی کو کوئی ظلم وستم کر کے نہیں چھین سکتا۔ مقررین نے کہا کہ ایک طرف مودی سرکار نے کشمیری مسلمانوں نسل کشی کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی حکومت مودی کوسول ایورڈ سے نوازنا افسوس ناک اور قابل شرم مقام ہے۔مقررین نے کہاکہ صحافی برادری افواج پاکستان اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ رہتے ہوئے حق کیلئے اپنا کردار ادا کریگی۔جلسے کے احتتام پر ایک قرارداد کے ذریعے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کا نوٹس لیں۔ 22دن سے محصور کشمیری مسلمانوں پر رحم کی جائے نافذکردہ کرفیوں کو فی الفور خاتمہ اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل کرنے سمیت افواج پاکستان مذید صبر کئے بغیر ٹھوس اقدام اُٹھائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -