ضلع کونسل نوشہرہ کا الوداعی اجلاس،چار سالہ کارکردگی پر اظہار خیال

ضلع کونسل نوشہرہ کا الوداعی اجلاس،چار سالہ کارکردگی پر اظہار خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ(بیورورپورٹ) ضلع کونسل نوشہرہ کاالوداعی اجلاس انتہائی خوش اسلوبی سے منعقد ہوا ممبران نے اپنی چار سالہ کارکردگی بیان کی جبکہ ایم این اے سمیت ضلع بھر کے آفیسر نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ضلع کونسل کے ممبران کی چارسالہ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا الوداعی اجلاس میں ضلعی افسران کی شرکت خوش آئند ہے آئندہ بھی ضلعی افسران ضلع کونسل کے اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنائیں گے بہترین کارکردگی پر ضلعی افسران اور عوامی نمائندوں کو ایوارڈ بھی دئیے گئے اجلاس سے آئل اینڈ گیس کے پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے عمران خٹک، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، ضلع ناظم حاجی اشفاق احمد نے خصوصی طورپر خطاب کیا تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل نوشہرہ کا الوداعی اجلاس زیرصدارت کنویئر ذوالفقار خٹک منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدظاہر، ڈی پی او نوشہرہ منصورامان، اکاونٹ آفیسر نویدالرحمن، اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسر خزانہ بشیرخان، ایس ایچ او پبی ارشاد علی، ایس ایچ او کینٹ زرداد خان، رحیم شاہ، تجمل شاہ، رضا علی، درویش اور دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خٹک، ڈپٹی کمشنر شاہد علی اور ضلع ناظم اشفاق احمد نے کہا کہ بلدیاتی نظام ایک بہترین نظام ہے اس نظام سے عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہورہے ہیں قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران کا کام قانون سازی ہے سڑکوں اور فرش بندیوں اور دیگر مقامی تعمیراتی کام کرنا نہیں یہ کام بلدیاتی نمائندے بہترین طریقے سے کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست بلدیات سے شروع کی اور عوام کی خدمت کرنے کی وجہ سے ہم اس مقام پر پہنچے ہیں اور دو دفعہ مجھے عوام نے ایم این اے منتخب کیا اور ہمارے خاندان کی سیاست کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہم 35 سال سے نوشہرہ کے عوام کی خدمت کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم پر عوام نے اعتماد کیا ضلع نوشہرہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ضلع نوشہرہ کو ایک ماڈل اور ترقی یافتہ ضلع بنانے میں اہم کردارادا کیا صحت، تعلیم اور پینے کی صاف پانی کی فراہمی، سولر سسٹم تمام تعلیمی اداروں کو فرنیچر کی فراہمی، زراعت کی ترقی کیلئے فنڈز کی فراہمی، پورے ضلعے میں سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی کے علاوہ یونیورسٹیاں، میڈیکل کالجز، قاضی میڈیکل کمپلیکس اور دیہاتوں میں چھوٹے ہسپتالوں میں فنڈز کے علاوہ ڈاکٹرز اور سٹاف جیسے اہم سہولیات بھی فراہم کی اجلاس سے ممبران ضلع کونسل ملک بشر، زاہد حیات، ملک جلال، اسرار نبی، فلک نیاز، نیاز علی، نائلہ ناز، حیدر اور دیگر ممبران نے بھی خطاب کیا