گومل یونیورسٹی کے وینسم کالج کا اعزاز برقرار ایٹامیڈیکل ٹیسٹ میں بھی پھربازی لے گیا

گومل یونیورسٹی کے وینسم کالج کا اعزاز برقرار ایٹامیڈیکل ٹیسٹ میں بھی ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی کے وینسم کالج کا اعزاز برقرار' ایٹا میڈیکل ٹیسٹ میں بھی پھر بازی لے گیا۔وینسم کالج کے ہونہار طالب علم سید عالیان حیدر ولد حسنین شاہ رولنمبر81094نے ایٹا میڈیکل ٹیسٹ میں 200میں سے 182نمبر لے کر صوبہ بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کی اور ساتھ ہی وینسم کالج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 29طلبا نے ایٹا میڈیکل ٹیسٹ پاس کرکے میڈیکل میں داخلے کیلئے میرٹ پر آگئے۔ اس سے پہلے انجئیرنگ(ETEA)کے انٹری ٹیسٹ میں وینسم کالج کے طالب علم محمدمصطفی نے نہ صرف پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں ٹاپ کیا بلکہ 687نمبر حاصل کرکے سابقہ 650کا ریکارڈ بھی توڑ دیاتھا۔ وینسم کالج کی تعلیمی میدان میں کامیابیوں پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری، قائم مقام وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر شادی اللہ خان، رجسٹرارطارق محمود، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الحاج دلنواز خان سمیت دیگر انتظامی افسران و اساتذہ نے سید عالیان حیدر سمیت دیگر 29طلبا اور خصوصی طور پر پرنسپل وینسم کالج پروفیسر فتح اللہ خان سلیمان خیل کو مبارک باد دی اور کہا کہ پرنسپل فتح خان سلیمان خیل کی قیادت میں وینسم کالج کے طلبا نے آج پھر وینسم کالج اور گومل یونیورسٹی کا سر فخر سے بلند کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایٹا میڈیکل ٹیسٹ میں چوتھی پوزیشن لینے والے وینسم کالج کے طالب علم سید علیان حیدر اوردیگرپاس ہونیوالے 29طلبا کی کامیابی کا کریڈٹ جہاں انکی اور انکے اساتذہ کی محنت کو جاتا ہے وہاں پرنسپل سردار فتح خان سلیمان خیل کی بھرپور توجہ کو بھی جاتا ہے جنہوں نے کالج کے تعلیمی معیار پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے بہترین اقدامات اٹھائے اور وینسم کالج کو شہر کے صف اول کا کالج بنانے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا، انکے ان زبردست اصولوں اور مثبت اقدامات کی بدولت آج وینسم کالج پھر ایک اور منفرد اعزاز سے سرفراز ہوا امید ہے مستقبل میں اس سے زیادہ اچھے نتائج سامنے آئینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -