تمام انتخابی وعدوں کو عملی جامہ پہنار ہے ہیں، اسد قیصر

  تمام انتخابی وعدوں کو عملی جامہ پہنار ہے ہیں، اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ عوام کوعملی طورپرمدینے کی ریاست کااحساس ہورہاہے،موجودہ وفاقی حکومت اپنے انتخابی وعدوں کوکامیابی سے عملی جامہ پہنارہی ہے، تبدیلی تب تک نہیں آسکتی جب تک ملک کے مستحق،غریب اور پسماندہ لوگوں کی زندگیوں کوبہترکرنے کیلئے اقدامات اٹھانہ جائیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کاذاتی کوئی ایجنڈانہیں ہے،ہماری آوازاورقلم صرف ملک کی بقاء،معیشت کے استحکام اوردرمیانی طبقے کواوپرلانے کیلئے ہی اٹھتاہے۔انہوں نے کہاکہ مدینہ کی ریاست میں جس طرح غریب کی دادرسی ہورہی تھی موجودہ حکومت بالکل اسی طرح غریبوں اورمستحق افرادکوسہولیات پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صوابی میں بے گھرافراداورباچاخان میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کے لواحقین کیلئے ضلعی انتظامیہ،سیلانی ویلفیئرٹرسٹ،سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ اورباچاخان میڈیکل کمپلیکس کے تعاون سے مہمان خانے اور114.277ملین روپے کی لاگت سے باچاخان میڈیکل کمپلیکس کے تجدیدوآرائش کے منصوبوں کے بعدافتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیربرائے لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی شہرام خان ترکئی بھی موجودتھے۔مہمان خانہ جوکہ 32بستروں پرمشتمل ہیں،مہمان خانے میں سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کی جانب سے بے گھر افراد اور باچاخان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں مریضوں کے لواحقین کیلئے بلامعاوضہ دوقت کاکھانہ فراہم کیاجائیگا۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ ہم غریب کے ووٹ حاصل کرنے کیلئے سیاست نہیں کرتے بلکہ اس کووسہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں جن سے ان غریب اورمستحق افرادکومحروم رکھاگیا،ہم نے غرباء اورمساکین کی فلاح وبہبودکیلئے بلاامتیاز اقدامات اٹھائے ہیں اورآئندہ بھی کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔